Saturday, January 28, 2012

کبڑا معاشرہ


ہم ایسے کبڑے ہیں جن کی پشت پہ مذہب کا بوجھ لدا ہوا ہے اور جن کے پیروں میں معاشرے کے کھڑاویں ہیں ۔


 نہ تو ہم مذہب کا بوجھ اٹھانے کے اہل ہیں اور نہ ہی معاشرے کے کھڑاوں سے اپنے پیروں کو آزاد کر پاتے ہیں ۔


نتیجتاً ہماری چال میں لڑکھڑاہٹ ہے ۔ ۔ ۔


اس کبڑے پن نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ۔ ۔


ہمارے پیچھے آنے والے ذہنی انتشار کا شکار ہیں ۔ ۔ ۔
ہمارے بہکے بہکے قدموں کے نشاں ان کے کسی کام کے نہیں ۔ ۔ 
ہماری غیر متوازن چال نے ہمیں مضحکہ خیز بنا ڈالا ہے ۔ ۔ ۔ہم میں سے کسی نے کبھی مذہب کی بوری میں سے فالتو اور
 غیر ضروری سامان نکالنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ ۔
 اور جس کسی نے بھی یہ کوشش کی ،اسے سولی چڑھا دیا گیا ۔ ۔
ہم اپنے بزرگوں کے عطا کردہ انتہا پسند مذہبی ورثے میں تحریف کرنے کو تیار ہی نہیں ۔ ۔
ہمیں کبڑا پن دل و جان سے قبول ہے ۔ ۔ 
ہم تو اپنے معاشرتی کھڑاویں تک بدلنے کو تیار نہیں ۔ ۔
پاؤں لہو لہان ہیں لیکن لکیر سے ہٹنے کو تیار نہیں ۔ ۔ 
پیچھے آنے والے ہمارے قدموں کے نشانات کی جگہ خون کے قطرے دیکھ کے انگشت بدنداں ہیں ، مایوسی ان کے روم روم پہ چھا رہی ہے ،ذہنی خلفشار نے ان کی حسیات مفلوج کر ڈالی ہیں ۔ ۔ ۔


ہم کبڑوں کے جانشین آدھے تیتر اور آدھے بٹیر ہیں ۔ ۔ ۔ ۔


کسی شاعر کیا خوب ہمارا نقشہ کھینچا ہے


 مجھے کبڑا نہ سمجھو ،زندگی پر
میں ہنستے ہنستے دہرا ہو گیا ہوں



Tuesday, January 17, 2012

سردار 20 بندے

پولیس والا: سردار جی سے
تسی ۲۰ بندے اکٹھے کداں مارے


سردار جی: بس جی گڈی تیز چلا رہیا سی
جدوں میں بریک لائی 
تے پتہ لگیا بریکاں تے فیل نیں


فیر میں سامنے ویکھیا تے 
اک پاسے دو بندے جا رہے سن
تے دوجے پاسے بارات جا رہی سی


ہن تسی دسو میں گڈی کتھے ماردا


پولیس والا: دو بندیاں ول


سردار جی: میں وی ایہی سوچ کے اونہاں ول ہی موڑی سی
پر اوہ نس کے بارات وال آگئے